پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی

ویب ڈیسک  پير 3 دسمبر 2018
مندی کے باعث 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی سطح تک چلاگیا۔ فوٹو: فائل

مندی کے باعث 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی سطح تک چلاگیا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1022 پوائنٹس کم ہوئے اور انڈیکس 39 ہزار 400 کی سطح تک گرگیا تاہم 12 بجے کے بعد 100 انڈیکس مزید گراوٹ کا شکار رہا اور 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے باعث انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی سطح تک چلاگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : روپے کی بے قدری، ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 137 روپے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالرکی قدرمیں 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالرکی قدر 134 روپے سے 142 روپے تک جا پہنچی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔