محبت کرنے نہیں آئی، صرف پیسہ کماناچاہتی ہوں، نرگس فخری

نیٹ نیوز  پير 1 جولائ 2013
نرگس فخری نے کہا کہ میرے بے شمار دوست ہیں لیکن بوائے فرینڈ کا ہوناغیرضروری اور تکلیف دہ ہوتاہے. فوٹو: فائل

نرگس فخری نے کہا کہ میرے بے شمار دوست ہیں لیکن بوائے فرینڈ کا ہوناغیرضروری اور تکلیف دہ ہوتاہے. فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی اداکارہ نرگس فخری نے کہاہے کہ وہ بالی ووڈ میں صرف پیسہ کمانے کے لیے ہیں اور اس کے بعد وہ چلی جائیں گی ۔

اداکارہ نے اودے چوپڑا سے محبت کی خبروں کی تردیدکی ۔نرگس فخری نے کہا کہ میرے بے شمار دوست ہیں لیکن بوائے فرینڈ کا ہوناغیرضروری اور تکلیف دہ ہوتاہے۔میں یہاں محبت کرنے نہیں صرف پیسہ کمانے کے لیے ہوں اورپھر چلی جائوں گی ۔

انھوں نے کہا کہ میرایہ خیال نہیں کہ اس مرحلے پر کسی شخص سے تعلقات بنانے سے میرا کیریئر تباہ ہوجائے گا لیکن اودے سے ملاقات میں ایسی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ نرگس نے کہا کہ اودے شاید مجھے تنگ کررہا ہے میں اسے جانتی ضرور ہوں لیکن ان سے پیار نہیں کرتی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔