ایوشمان کھرانہ ’ڈریم گرل‘ بننے کے لیے تیار

ویب ڈیسک  پير 3 دسمبر 2018
فلم ڈریم گرل میں ایوشمان کھرانہ کے ہمراہ نشرت بھروچھا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی (فوٹو: فائل)

فلم ڈریم گرل میں ایوشمان کھرانہ کے ہمراہ نشرت بھروچھا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بھارتی اداکار ایوشمان کھرانہ نے ’خوابوں کی لڑکی‘ بننے کے لیے تیاری کرلی ہے جس کا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فلم ’وکی ڈونر‘ اور ’بدھائی ہو‘ سے شہرت پانے والے اداکار ایوشمان کھرانہ ان دنوں شائقین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کیے ہوئے ہیں اور یکے کے بعد دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آرہے ہیں۔

اداکار نے ٹوئٹر پر اپنی آنے والی فلم کا پوسٹر جاری کردیا جس میں انہیں موٹر سائیکل  پر ساڑھی میں ملبوس بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ جتنا ممکن ہو اتنا احمقانہ لیکن ڈریم گرل  کے طور پر یہ ہے میرے نئے انداز کی ایک جھلک۔

بالا جی موشن پکچر کے بینر تلے بننے والی فلم  ’ڈریم گرل‘ میں ایوشمانہ کھرانہ کے ہمراہ نشرت بھروچھا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

یہ پڑھیں: بڑے بجٹ کی ’نمستے انگلینڈ‘ کو چھوٹے بجٹ کی ’بدھائی ہو‘ نے ہرا دیا

واضح رہے کہ ایوشمان کھرانہ کی رواں سال تقریباً 30 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم ’بدھائی ہو‘ اب تک دنیا بھر میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔