ہالی ووڈ سپر اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک  منگل 4 دسمبر 2018
مشیرِ وزیرِ اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے آرنلڈ شوارزنیگرسے پولینڈ میں ملاقات کی

مشیرِ وزیرِ اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے آرنلڈ شوارزنیگرسے پولینڈ میں ملاقات کی

ہالی ووڈ سپراسٹار آرنلڈ شوارزنیگر نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ 

ہالی ووڈ اداكاراورامریكی ریاست كیلی فورنیاكے سابق گورنرآرنلڈ شوارزنیگر نے پاكستان آنے كا وعدہ كیا ہے،اس بات كاانكشاف وزیراعظم كے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملك امین اسلم نے اپنے ایك ٹویٹ میں كیا۔

ملك امین اسلم جو كہ ماحولیاتی تبدیلی كے حوالے سے ہونے والی ’عالمی کانفرنس آف پارٹیز24‘ میں  شركت كے لیے پولینڈ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے ٹویٹراكاؤنٹ پرہالی ووڈ اداكارآرنلڈ شوار زنیگر كے ساتھ اپنی تصویر اپلوڈ كی اور لكھا  كہ آرنلڈ شوار زنیگرموسمیاتی تبدیلیوں  كے پاكستان پر منفی اثرات كے حوالے سے شعور اجاگر كرنے كے لیے پاكستان كا دورہ كریں گے۔

آرنلڈ شوارزنیگر پہلے بنیادی طور پر باڈی بلڈر کے طور پر مشہور ہوئے تاہم ہالی ووڈ میں  اپنے غیرمعمولی کام کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کی جب کہ  ٹرمنیٹر فلموں سے انہیں بہت مقبولیت ملی اس کے علاوہ پریڈیٹر، ٹرولائز، کونان دی باربیریئن بھی ان کی مشہور فلموں میں شامل ہیں۔

شوارزنیگر 2003 سے 2011 کے درمیان کیلی فورنیا کے گورنر بھی رہے اور اب وہ آب وہوا میں تبدیلی کے خلاف ایک مؤثر آواز بھی بن چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔