ٹیکسٹائل پاور پلانٹس کو گیس فراہمی کیلیے 25 ارب طلب

ظفر بھٹہ  منگل 4 دسمبر 2018
ٹیکسٹائل یونٹس پہلے ہی ڈیفالٹرزہیں، سیس کی مد میں80 ارب واجب الادا ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹیکسٹائل یونٹس پہلے ہی ڈیفالٹرزہیں، سیس کی مد میں80 ارب واجب الادا ہیں۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے ٹیکسٹائل صنعت کے کیپٹو پاور پلانٹس کو رعایتی نرخوں پر گیس فراہمی کیلئے 25 ارب 50 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ مانگ لی۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے 536 زیرو ریٹڈ صنعتی صارفین کو گیس کی کھپت کا جائزہ لیتے ہوئے اندازاً 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی فراہم کی ہے جن میں پروسس اور کیپٹو یونٹس شامل ہیں۔ ان یونٹس کو 205 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درکار ہوگی جب کہ مجموعی درکار گیس میں سے کیپٹو پاور پلانٹس 145.32جبکہ پروسیس انڈسٹری 59.96 فیصد لے گی۔

واضح رہے کہ خزانہ ڈویژن نے پٹرولیم ڈویژن کو رواں مالی سال کیلئے بطور ضمنی گرانٹ مناسب رقم کے حصول کیلئے کابینہ کو سمری ارسال کرنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ خزانہ ڈویژن اس پر عملدرآمدکے ضرروی لوازمات میں بھی تعاون کرے گا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔