بینک اسلامی اور انڈس موٹر کمپنی کے درمیان معاہدہ

بزنس رپورٹر  منگل 4 دسمبر 2018
ایم اویوکے تحت بینک انڈس موٹرصارفین کواسلامی آٹوفنانس کی سہولت فراہم کرے گا۔ فوٹو: فائل

ایم اویوکے تحت بینک انڈس موٹرصارفین کواسلامی آٹوفنانس کی سہولت فراہم کرے گا۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  بینک اسلامی نے انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (آئی ایم سی) کے ساتھ معاہدے (ایم او یو) پر دستخط کیے جس کے تحت بینک اسلامی ٹویوٹا فرچیونر، ٹویوٹا ریوو، ٹویوٹا کیمری اور ٹویوٹا رش پر انڈس موٹر کمپنی کے صارفین کو آسان مالیاتی پیکیجز فراہم کرے گا۔

بینک اسلامی کے ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ بلال فیاض اور انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر سیلز سید عمر نے کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران اس مفاہمت پر دستخط کیے۔ بینک اپنی ’’اسلامی آٹو فنانس‘‘ کی خدمات کے ذریعے یہ مالیاتی سہولتیں فراہم کرے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ بلال فیاض نے کہا کہ یہ شراکت داری نہ صرف دونوں اداروں کے لیے ایک اہم سنگ میل ہوگی بلکہ یہ صارفین کے لیے بھی مفید ہوگی۔

جنرل منیجر سیلز انڈس موٹرز کمپنی سید عمر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں اداروں کے لیے ایک بہترین پس منظر تشکیل دے گا جس سے ہم صارفین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے قابل ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔