ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی

افادیت بھی اجاگرکی جائے،وزیراعظم ، شمالی وزیرستان میں پولیو کا کیس رپورٹ۔ فوٹو: فائل

افادیت بھی اجاگرکی جائے،وزیراعظم ، شمالی وزیرستان میں پولیو کا کیس رپورٹ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد / چار سدہ / میرانشاہ / چمن: ملک بھرمیں انسدادپولیومہم آج (پیر) سے شروع ہورہی ہے جسکے لیے ٹیمیںتشکیل دیدی گئی ہیں۔

دوسری جانب چارسدہ کے 1150لیڈی ہیلتھ سپروائزر اورلیڈی ہیلتھ ورکرزنے انسداد پولیومہم کے بائیکاٹ کااعلان کردیا ۔ چارسدہ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر سید رسول نے کہاکہ کئی ماہ سے ملازمین کی تنخواہیں بندہیں،رمضان المبارک سے پہلے ملازمین کی ادائیگی نہ کی گئی توہمارے پاس احتجاجی تحریک کے سواکوئی چارہ نہیںرہیگا۔آئی این پی کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں9ماہ کابچہ پولیو وائرس پی ون کا شکار ہوگیا ہے۔

مقامی حکام نے بتایاکہ یکم جولائی سے فاٹا میں انسداد پولیومہم شروع کی جارہی ہے تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث شمالی اورجنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم نہیںچلائی جائیگی۔دریں اثناء پاک افغان بارڈر پر پاک افغان بارڈر باب دوستی پرافغان محکمہ صحت اوریونیسیف کے اعلیٰ حکام کے درمیان اجلاس میںمتعدداہم فیصلے کیے گئے۔آن لائن کیمطابق باب دوستی پرروزانہ  6سے 7سوجبکہ ماہانہ 22سے 25ہزاربچوںکو انسداد پولیوکے قطرے پلا ئے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔