2.0 نے 4 دن میں 400 کروڑ کمالیے

ویب ڈیسک  منگل 4 دسمبر 2018
فلم 2.0 نے ریلیز کے صرف 4 دنوں میں دنیا بھر سے 400 کروڑ کابزنس کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا

فلم 2.0 نے ریلیز کے صرف 4 دنوں میں دنیا بھر سے 400 کروڑ کابزنس کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا

ممبئی: سپر اسٹار رجنی کانت اورایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم 2.0 نے 4 دن میں دنیا بھر سے 400 کروڑ کی کمائی کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

29 نومبر کو ریلیز ہوئی بھارت کی مہنگی ترین فلم ’2.0‘شائقین کی امیدوں پر پوری اترنے میں کامیاب ہوگئی۔ فلم نے ریلیز کے صرف 4 دنوں میں دنیا بھر سے 400 کروڑ کا کھڑکی توڑ بزنس کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا۔ 2.0 کو پروڈیوس کرنے والی کمپنی لائیکا پروڈکشن نے فلم کی دنیا بھر کی کمائی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2.0 نے 400 کروڑ کماکر تاریخ رقم کردی۔  فلم صرف بلاک بسٹر نہیں بلکہ میگا بلاک بسٹر ہے۔

https://twitter.com/LycaProductions/status/1069495399893762048

دوسری جانب بالی ووڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کے ہندی ورژن نے ریلیز کے 4 دنوں میں 100 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم2.0 نے بھارت میں تمام زبانوں میں 298 کروڑ کا بزنس کیا جب کہ بیرون ملک 105 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔