نیٹوسپلائی بند کی جائے،قراردادپختونخوااسمبلی کے ایجنڈے میں شامل

نمائندہ ایکسپریس  پير 1 جولائی 2013
قرارداد2جولائی کے ایجنڈے میںشامل ہوئی،ڈرون حملے بندنہ ہونے پرسپلائی روکنے کامطالبہ فوٹو رائٹرز

قرارداد2جولائی کے ایجنڈے میںشامل ہوئی،ڈرون حملے بندنہ ہونے پرسپلائی روکنے کامطالبہ فوٹو رائٹرز

پشاور: پاکستان سے براستہ خیبرپختونخوانیٹوجاری سپلائی کی بندش سے متعلق قرارداد صوبائی اسمبلی کے ایجنڈے پرآگئی جس میں مطالبہ کیاگیاہے کہ ڈرون حملے بندنہ ہونیکی صورت میں امریکا اورنیٹوافواج کیساتھ موجودہ تعلقات کاازسرنوجائزہ لیاجائے اورواضح پالیسی بناتے ہوئے اس میں اقوام متحدہ کوبھی شامل کیاجائے اورحملے بندنہ ہونیکی صورت میںنیٹوسپلائی فوری بندکردی جائے۔

خیبرپختونخوامیںحکمراں اتحادکی جانب سے بھی ڈرون حملوںکیخلاف قراردادصوبائی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تھی تاہم مذکورہ قراردادآج سے شروع ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے دوغیرسرکاری کارروائی کے ایام کے ایجنڈے پرنہیں تاہم جے یوآئی کے مفتی سیدجانان کی قراردادکو2 جولائی کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ۔

جس میں واضح کیاگیاہے کہ ڈرون حملوںکی وجہ سے جوپاکستان کی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں اورعوام میںبے چینی پائی جاتی ہے اس لیے ان حملوں کی بندش کے سلسلے میںپاکستان امریکا اورنیٹوافواج کیساتھ اپنی موجودہ پالیسیوںاورتعلقات پرنظر ثانی کرے بصورت دیگرنیٹوسپلائی کوبند کردیاجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔