- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
کیا فواد اورماہرہ بھی راکھی ساونت کی شادی میں شرکت کریں گے؟
ممبئی: راکھی ساونت سوشل میڈیا اسٹار دیپک کلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں تاہم میڈیا میں ان دنوں یہ بحث جاری ہے کہ کیاراکھی ساونت کی شادی میں اداکارہ ماہرہ اورفواد خان بھی شرکت کریں گے۔
بالی ووڈ میں ان دنوں شادی سیزن منایاجارہا ہے پہلے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھے، پھر پریانکا چوپڑا پیا دیس سدھاریں اور اب کپل شرما اور راکھی ساونت کی باری ہے۔ راکھی ساونت متنازع سوشل میڈیا اسٹار دیپک کلال کے ساتھ 31 دسمبر کو لاس اینجلس میں شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے اپنی شادی میں شاہ رخ خان اورکرن جوہر سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز کو مدعو کیاہے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے شادی میں پاکستان سے بھی مہمان بلائے ہیں۔
پاکستان کے متنازع سوشل میڈیااسٹار ناصر خان جان نے چند روز قبل ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے تصدیق کی تھی راکھی ساونت نے انہیں اپنی شادی میں نہ صرف مدعو کیا ہے بلکہ شادی میں شرکت کے لیے ہوائی جہاز کے ٹکٹس بھی بھجوائے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا راکھی کی شادی میں پاکستان کے بڑے اسٹارز بھی شرکت کریں گے جن میں فواد خان اورماہرہ خان بھی شامل ہیں۔
راکھی ساونت نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا پاکستان سے پیغام آیا ہے تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ اپنی شادی میں انہوں نے پاکستانی سپر اسٹار فواد اورماہرہ خان کو بھی مدعو کیا ہے اور کیا واقعی وہ دونوں راکھی ساونت کی شادی میں شرکت کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔