- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
- حب میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد جاں بحق
- افغانستان؛ سردی کی موجودہ لہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 166 ہوگئی
- سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے پی ایس پر 46 کروڑ رشوت لینے کا مقدمہ درج
- چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع
- کراچی، موبائل فون کے سافٹ ویئر انجنیئر سمیت چھ ڈاکو گرفتار
- بجلی کی قیمت میں فوری طور پر کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، وزیر پانی و بجلی
ہاکی ورلڈ کپ؛ پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف جیت کے لئے ہتھیار تیز کر لئے

قوکی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھونیشور کے کالنگا اسٹیڈیم میں بھر پور ٹریننگ کی فوٹو: فائل
بھونیشور: ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف اہم میچ میں کامیابی کے لئے ہتھیار تیز کر لئے۔
قوکی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھونیشور کے کالنگا اسٹیڈیم میں بھر پور ٹریننگ کی، کوچز کا زیادہ تر فوکس پلیئرز کی فٹنس، گول کیپنگ اور پنالٹی کارنر کے شعبوں پر رہا۔ اس موقع پر ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کی 2 ٹیمیں بنا کر آپس میں پریکٹس میچ بھی کھیلا گیا۔
ہیڈ کوچ توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ جرمنی کے خلاف ناکامی کے بعد ملائیشیا کے ساتھ میچ ہمارے لئے بڑی اہمیت اختیار کر گیا ہے، کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ حریف ٹیم کو کمزور سمجھنے کی بجائے کیریئر کا بہترین کھیل پیش کریں۔ جرمنی کے خلاف گرین شرٹس اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہے تاہم بعض گول کرنے کے مواقع ضائع ہونے کی وجہ سے میچ کا نتیجہ اپنے نام نہ کر سکے، ٹیم میٹنگ میں پلیئرز کو باور کرایا گیا ہے کہ وہ جرمنی کے خلاف شکست کو بھول کر اب صرف اور صرف ملائیشیا کے خلاف میچ پر فوکس کریں۔
چیف کوچ نے کہا کہ مجھے اپنے لڑکوں پر پورا اعتماد ہے، پر امید ہوں کہ ٹیم 5 دسمبر کو ملائشیا کے خلاف شیڈول میچ میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔ ادھر پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت میں بھر پور پروٹوکول دیا جا رہا ہے، سخت سکیورٹی کے حصار میں گرین شرٹس جہاں جاتے ہیں ، لوگوں کا جم غفیر اکٹھا ہو جاتا ہے اور شائقین پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سیلفیز بنانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔