- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
- سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ
- قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول
- 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- ڈالرمہنگا، پاکستانی سفارتخانوں کا عملہ 6 ماہ سے تنخواہ سے محروم
- پاکستانی کیوئسٹ نے برطانیہ میں نیا اعزاز حاصل کرلیا
- دہشت گردوں کی مدد کا الزام، برطانوی فوج کا اہلکار گرفتار
- دوستی کا جھانسہ دیکر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون گرفتار
- کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
- سیالکوٹ؛ شادی سے انکار پر 5 بچوں کی بیوہ ماں قتل
بھارتی سپر اسٹار کمل ہاسن کا فلموں سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

اداکار کمل ہاسن اپنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں فوٹوفائل
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کمل ہاسن اپنی اگلی فلم ’انڈین2‘ کی ریلیز کے بعد فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
اداکار، پروڈیوسر، ہدایت کار، اسکرین رائٹر اورسیاستدان کمل ہاسن کا شمار بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے انہوں نے فلم انڈسٹری کو ’انڈین‘،’اک دوجے کیلئے‘، ’وکرم‘ اور’چاچی 420‘سمیت متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں تاہم اب وہ اپنی آنے والی فلم ’انڈین2‘ کی ریلیز کے بعد فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کمل ہاسن اپنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں۔ ایک تقریب کے دوران اداکار کمل ہاسن کا کہنا تھا کہ ان کی سیاسی جماعت 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بھارتی ریاست تامل ناڈو سے اپنے نمائندے میدان میں اتارے گی لہٰذا فلم ’انڈین2‘ کے بعد وہ اپنی سیاسی سرگرمیوں پر توجہ دیں گے۔
واضح رہے کہ میڈیا میں کچھ عرصے پہلے بھی ان کے بارے میں اسی قسم کی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ فلم ’وشواروپم 2‘ کے بعد کمل ہاسن فلموں کو خیر باد کہہ کر اپنی سیاسی جماعت مکال نیدھی میام پر توجہ دیں گے تاہم انہوں نے ’انڈین 2‘ سائن کرلی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔