بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق، 4 زخمی

ویب ڈیسک  پير 1 جولائی 2013
پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔   فوٹو: فائل

پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات چار نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے زیر تعمیر سڑک کے کنارے سوئے ہوئے مزدوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں او ر زخمیوں کو ڈیرہ مرادجمالی کے اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد اسی سڑک کی تعمیر کے کام سے منسلک تھے اور ان کا تعلق پنجاب سے ہے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل اور  اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شدروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔