- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
افغان صدر کا ویمنز فٹبالرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم
کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملکی ویمنز فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزامات کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی اخبار نے اپنی رپوٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ افغان ویمنز فٹبالرز کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے ساتھ ساتھ بدسلوکی کے واقعات پیش آئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خواتین کھلاڑیوں کو ملکی فٹبال فیڈریشن کے صدر اور دیگر مرد ارکان کی جانب سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ برطانوی اخبار کو ویمنز ٹیم سے منسلک ایک سینئر بورڈ رکن نے بتایا تھا کہ جنسی ہراسانی کے واقعات افغان فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز اور اردن کے تربیتی کیمپ میں پیش آئے۔
برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی تہلکہ خیز اسٹوری نے افغان قیادت کو ہلا کر رکھ دیا جب کہ کھیل سے وابستہ دیگر آفیشلز اور کھلاڑیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ افغان صدر نے خبر پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
اس ضمن میں افغان صدر سے اٹارنی جنرل نے ملاقات کی جس میں الزامات اور تحقیقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی، افغان صدر نے ملاقات میں اٹارنی جنرل کو قانون کے تحت الزامات کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سے بدسلوکی کے الزامات سے انہیں گہرا دکھ پہنچا ہے، کسی بھی کھلاڑی، ایتھلیٹس چاہے وہ مرد ہو یا خاتون، ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدتمیزی ناقابل قبول ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔