فلم ’زیرو‘ میں سلمان اور شاہ رخ خان کے گانے کی دھوم

 منگل 4 دسمبر 2018
فلم’ زیرو‘ رواں ماہ 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی (فوٹو: فائل)

فلم’ زیرو‘ رواں ماہ 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم زیرو‘ کے گیت ’عشق بازی‘ نے ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

اداکار شاہ رخ خان نے آنے والی فلم  ’زیرو‘ کے نئے گیت کو سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا۔ کنگ خان نے گانے کی ریلیز کا اعلان شاعرانہ انداز میں کرتے ہوئے کہا کہ ’اکیلے چلے تھے عشق کے سفر پر کرنے محبوب کو راضی، دوست ایسا ملا راہ میں کر آئے عشق بازی۔

فلم ’زیرو‘ میں مہمان اداکار کے طور پر انٹری دینے والے سلمان خان بھی گانے کی ریلیز پر خاموش نہ رہے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوست کے نام، دوستی کے نام، عشق کرنے والوں کے نام ، عشق بازی کے نام جس پر شاہ رخ خان نے سلو میاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پھر سے آپ کے گال چومنے کا دل کر رہا ہے۔

فلم کی مقبولیت کی طرح گیت ’عشق بازی‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ  تین منٹ 16 سیکنڈ کے اس گانے کی ویڈیو کو محض ایک دن میں 77 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم رواں ماہ 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔