فحش فلموں میں کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں، سنی لیون

ویب ڈیسک  پير 1 جولائی 2013
 سنی لیون نے بالی ووڈ میں فلم  "جسم 2" سے اپنے  کیریئر کا آغاز کیا۔ فوٹو: فائل

سنی لیون نے بالی ووڈ میں فلم "جسم 2" سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: فحش فلموں سے شہرت پانے  کے بعد بالی ووڈ کا رخ کرنے والی بھارتی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے ماضی پر کسی بھی قسم کی کوئی شرمندگی یا پچھتاوا نہیں اور  یہ ان کا ماضی ہی ہے جس کی وجہ سے وہ بالی ووڈ ميں اپنا مقام پیدا کر سکیں۔

بھارتی جریدے کو دیئے گئے  ایک انٹرویو میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ماضی پر کسی بھی قسم کی شرمندگی نہیں ہے کیونکہ “پورن اسٹار” ہونے کی ہی وجہ سے انہوں نے  بالی ووڈ میں اپنا مقام پیدا کیا، اگر میں ایک عام لڑکی کی حیثیت سے بغیر کسی تجربے کے بالی ووڈ میں قدم رکھتی تو  اتنی مقبول نہ ہوتی جتنی ’’پورن اسٹار‘‘ ہونے کی وجہ سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ سنی لیون نے بالی ووڈ میں فلم  “جسم 2″ سے اپنے  کیریئر کا آغاز کیا اور فلم میں کافی بولڈ کردار  ادا کرنے پر انہیں  فحاشی پھیلانے جیسے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔