پریانکا چوپڑا اورنک جونزکے پہلے استقبالیے میں نریندر مودی کی شرکت

پریانکا اور نک کے دوسرے استقبالیے کی تقریب میں تمام بالی ووڈ اسٹارز شرکت کریں گے


ویب ڈیسک December 05, 2018
پریانکا چوپڑا اورنک جونز کے استقبالیے کی تقریب دہلی کے گرینڈ تاج پیلس ہوٹل میں منعقد کی گئی فوٹوانٹرنیٹ

نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کے پہلے استقبالیے کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔



حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹارجوڑی پریانکا چوپڑا اورنک جونزکے پہلے استقبالیے کی شاندار تقریب دہلی کے گرینڈ تاج پیلس ہوٹل میں منعقد کی گئی۔





اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اورنک جونزکو پاکستانی وبھارتی فنکاروں کی مبارکباد

استقبالیے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی اور نئی شادی شدے جوڑے کو مبارکباد دی۔







نریندر مودی کے علاوہ استقبالیے میں پریانکا چوپڑا اورنک جونز کے گھروالوں اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔







پریانکا چوپڑا استقبالیے میں سنہری رنگ کے خوبصورت لہنگے میں نظرآئیں جس پرسلورکام غضب ڈھارہا تھا جب کہ نک جونزبھی بلیو کلر کے ویلویٹ کوٹ سوٹ میں پُرکشش لگ رہے تھے۔







استقبالیے کی تقریب میں پریانکا چوپڑا کی بھابھی صوفی ٹرنر بھارتی روایتی لہنگے میں چھائی رہیں جب کہ نک جونز کے بھائی جو جونز بھی توجہ کا مرکز رہے۔



پریانکا چوپڑا اورنک جونز کے دوسرے استقبالیے کی تقریب 15 یا 16 دسمبر کو ممبئی میں منعقد کی جائے گی جس میں بالی ووڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔







تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے