طلبا کو ہراساں کرنے پر نجی اسکول کی انتظامیہ کو نوٹس

ہائی کورٹ نے طلبا کو حراساں کرنے پر ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو بھی ذاتی حیثیت میں 19 دسمبر کو طلب کرلیا


Staff Reporter December 05, 2018
اسکول انتظامیہ عدالتی احکام کے باوجود 5 فیصد سے زائد فیس وصول کررہی ہے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے اضافی اسکول فیس کی عدم ادائیگی پر طلبا کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر نجی اسکول انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو بھی ذاتی حیثیت میں 19 دسمبر کو طلب کرلیا۔

بینچ کے روبرو اضافی اسکول فیس کی عدم ادائیگی پر طلبا کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،ذیشان سمیت 9 درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اسکول انتظامیہ عدالتی احکام کے باوجود 5 فیصد سے زائد فیس وصول کررہی ہے اور اضافی فیس نہ دینے پر بچوں کو ہراساں کیا جارہا ہے جب تک لارجر بینچ کا حتمی فیصلہ نہیں آتا بچوں کو ہراساں نہ کیا جائے، نجی اسکول کے وکیل نے بتایا درخواست گزاروں نے ستمبر سے کوئی فیس جمع نہیں کروائی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہ ہمیں عدالتی حکم کے مطابق آخری فیس اپروول دکھائیں تب ہم فیس دیں گے، عدالت نے نجی اسکول انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے اسکول انتظامیہ کو آخری منظور شدہ فیس اسٹرکچر درخواست گزار کو دینے کا حکم دے دیتے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے