سپریم کورٹ رخصت ہوئی تو جمہوریت بھی چلی جائیگی، عمران

نمائندہ ایکسپریس / مانیٹرنگ ڈیسک  اتوار 19 اگست 2012
مشتاق ورک سمیت ن لیگ شیخوپورہ کے کئی عہدیداروں کی ملاقات‘ تحریک انصاف میں شامل۔ فوٹو: ایکسپریس

مشتاق ورک سمیت ن لیگ شیخوپورہ کے کئی عہدیداروں کی ملاقات‘ تحریک انصاف میں شامل۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے اگر سپریم کورٹ رخصت ہوئی تو پھر جمہوریت بھی چلی جائے گی، علیم خان کے والد کی رسم قل میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ وہی ملک ترقی کرے گا جہاں آئین کی پاسداری ہوگی، کرپشن بچانے کیلیے چیف جسٹس پر الزامات لگائے جارہے ہیں، امریکاکے کہنے پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا تو ملک تباہ ہوجائے گا۔

پہلے پارلیمنٹ میں اس پر بحث کرائی جائے، دریں اثنا (ن) لیگ ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے چوہدری مشتاق ورک اور ابوبکر ورک کی قیادت میں وفد نے عمران خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اورساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مشتاق ورک نے کہاکہ (ن) لیگ مصلحت کا شکار ہے اور پنجاب کے عوام کے مسائل کا انکے پاس کوئی حل نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔