حزب اللہ کی سرحد پار حملوں کیلیے بنائی گئی سرنگیں تباہ کردیں اسرائیل کا دعویٰ

سرنگوں کے قیام میں ایران نے حزب اللہ کی مالی امداد کی، اسرائیلی وزیراعظم کا الزام


ویب ڈیسک December 05, 2018
سرنگوں کے قیام میں ایران نے حزب اللہ کی مالی امداد کی، اسرائیلی وزیراعظم کا الزام ۔ فوٹو : اے ایف پی

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی عسکریت پسند جماعت حزب اللہ کی سرحد پار حملے کرنے کے لیے بنائی گئی طویل سرنگوں کا سلسلہ پکڑا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسرائیل پر حملے کے لیے بنائی گئیں لبنان کی تنظیم حزب اللہ کی طویل سرنگوں کی کھوج لگا لی ہے۔ ان سرنگوں کو اغوا شدہ اسرائیلی شہریوں کی سرحد پار منتقلی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ سرنگوں کے قیام میں ایران نے لبنان کی شدت پسند جمات حزب اللہ کی معاونت کی، ایران سرحد پار ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں تعاون سے باز رہے۔ ایران کا جارحانہ رویہ ناقابل قبول ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی کا اضافہ اُس وقت ہوا جب حزب اللہ نے ایک حملے میں اسرائیلی فوج کے 8 سپاہیوں کو ہلاک اور 2 کو اغوا کر کے لے گئے تھے، بعد ازاں دنوں مغویوں کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 2006 میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ایک ماہ تک گھمسان کی جنگ ہوئی تھی جس میں 1200 کے لگ بھگ لبنانی اور 40 اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں