پنجاب حکومت نے غیر معیاری اسٹیج ڈراموں پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک  بدھ 5 دسمبر 2018
 ڈراما پیش کرنے کی پیشگی اجازت  8 ممبر پر مشتمل کمیٹی سے لینی ہوگی،صوبائی وزیرثقافت

ڈراما پیش کرنے کی پیشگی اجازت 8 ممبر پر مشتمل کمیٹی سے لینی ہوگی،صوبائی وزیرثقافت

لاہور: پنجاب حکومت نے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں پیش کیے جانے والے غیر معیاری اور غیر اخلاقی اسٹیج ڈراموں پرپابندی عائد کردی۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے الحمرا آرٹس کونسل میں پیش کیے جانے والے غیر معیاری اسٹیج ڈراموں پر  پابندی لگائی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کو بھی تحلیل کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فیاض الحسن چوہان نےنازیبا زبان پر معذرت کرلی

وزارت اطلاعات و ثقافت کے ترجمان کے مطابق الحمرا ہال میں منعقد ہونے والے کمرشل  ڈراموں کی پیشکش کو بھی ممنوع قرار دیاگیا ہے اور جنوری میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں کو منسوخ کردیاگیا ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت کے مطابق الحمرا آرٹس کونسل میں صرف اچھے اسکرپٹ پر مشتمل ڈرامے پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ جب کہ ڈراما پیش کرنے کی پیشگی اجازت  8 ممبر پر مشتمل کمیٹی سے لینی ہوگی اس کے علاوہ ڈراما پیش کیے جانے سے قبل دس ہزار روپے کی رقم بطور سییکورٹی ایڈوانس جمع کرانی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔