موسیقار روبن گھوش کی صحت بہتر ہے، شبنم

کلچرل رپورٹر  منگل 2 جولائی 2013
پاکستان سے اچھی یادیں وابستہ ہیں، خیریت پوچھنے پر فنکاروں اور پرستاروں کے شکر گزار ہیں۔   فوٹو: فائل

پاکستان سے اچھی یادیں وابستہ ہیں، خیریت پوچھنے پر فنکاروں اور پرستاروں کے شکر گزار ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی:  پاکستان میں بے شمار فلموں میں بہترین موسیقی ترتیب دینے والے موسیقار روبن گھوش گزشتہ دنوں شدید علیل ہوگئے جس کی وجہ سے انھیں بنگلہ دیش کے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا۔

پاکستان میں ان کی علالت پر فنکاروں اور گلوکاروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، اب وہ صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہوچکے ہیں، روبن گھوش کی علالت کے موقع ان کی اہلیہ اور معروف ادکارہ شبنم نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روبن کی علالت پر پاکستان سے بہت سے لوگوں کے ٹیلی فون آئے سب نے اس خیرت دریافت اور ان کے لیے دعا کی،اب وہ بلکل خیریت سے ہیں۔

ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا، روبن گھوش اکثر پاکستان میں گزرے ہوئے لمحات سے آبدیدہ ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کی بے شمار یادیں پاکستان سے جڑی ہوئی ہیں، جب ہم پاکستان کے دورے پر گئے تو انھوں نے اپنے تمام پرانے دوستوں سے ملاقات کی تھی وہ بہت خوش دکھائی دیے، شبنم نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے ان کی خیرت کے لیے فون کیا، انھوں نے کہا پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بہترین تعلقات سے ہم ایک دوسرے کے مزید قریب آسکتے ہیں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فلمسازی اور ٹیلی ویژن ڈراموں پر کام ہوسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔