سوناکشی اور اکشے کی فلم کے نئے گیت نے دھوم مچادی

نیٹ نیوز  منگل 2 جولائی 2013
اس گانے کی وڈیو میں عمران خان سوناکشی سنہا کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جس کی کوریوگرافی راجو خان نے کی ہے۔  فوٹو : فائل

اس گانے کی وڈیو میں عمران خان سوناکشی سنہا کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جس کی کوریوگرافی راجو خان نے کی ہے۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  فلم ’’راؤڈی راٹھور‘‘کی ہٹ جوڑی اکشے کمار اور سوناکشی سنہا ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہونے کی تیاری کر چکی ہے۔

2010ء کی بلاک بسٹر کرائم ایکشن فلم “ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی”کا سیکوئل “ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین”ریلیز کے لیے تیار ہے جس کے نئے گانے کی وڈیو نے منظر عام پرآنے کے ساتھ ہی دھوم مچادی ہے۔ 1977ء کی کلاسک فلم “امر اکبر انتھونی”میں رشی کپور اورنیتوپر فلمائے گئے مشہورِ زمانہ گانے”طیب علی پیارکا دشمن” کے قانونی حقوق حاصل کرکے ’ ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین‘ میں نئے انداز میں شامل کیا گیا ہے۔ معروف پلے بیک سنگر سنگر جاوید علی کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے۔

اس گانے کی وڈیو میں عمران خان سوناکشی سنہا کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جس کی کوریوگرافی راجو خان نے کی ہے۔ ہدایتکار ملن لتھوریا کی اس فلم میں اکشے کے مدِ مقابل سوناکشی ہیروئن کا رول ادا کررہی ہیں جب کہ عامر خان کے بھانجے عمران خان اور سونالی باندرے بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

ایکتا اور شوبھا کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رجت اروڑا نے تحریر کی ہے جس میں اکشے بحیثیت ڈان(شعیب خان)،عمران خان (اسلم)، سوناکشی سنہا بحیثیت اداکارہ(جیسمین) اور سونالی معروف اداکارہ(ممتاز) کے کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔گینگسٹرز کے گرد گھومتی ایکشن اور کرائمز سے بھرپور اس فلم کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے جو رواں سال عید کے فوری بعد 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔