جاوید میانداد کے دل میں پی سی بی کے لیے نرم گوشہ پیدا ہونے لگا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 5 دسمبر 2018
جاوید میانداد نے کراچی میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کے ساتھ طویل ملاقات کی فوٹو: فائل

جاوید میانداد نے کراچی میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کے ساتھ طویل ملاقات کی فوٹو: فائل

 کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد کے دل میں پی سی بی کے لیے نرم گوشہ پیدا ہونے لگا۔

کرکٹ بورڈ کے چیرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی آنے پر احسان مانی سے ملاقات کرنے والے جاوید میانداد نے بورڈ کی دوسری اہم ترین شخصیت ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کے ساتھ طویل نشست کی۔

دوران ملاقات کرکٹ کے حوالے سے مختلف معاملات زیر غور آئے جبکہ بورڈ کے سابق ڈی جی جاوید میانداد نے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔