راشد لطیف نے حفیظ کو ون ڈے اور ٹی 20 کی ضرورت قرار دے دیا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 5 دسمبر 2018
امید ہے حفیظ ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے اہم مہرہ ثابت ہوں گے، راشد لطیف فوٹو: فائل

امید ہے حفیظ ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے اہم مہرہ ثابت ہوں گے، راشد لطیف فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ کی ضرورت ہے. 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سینیئر بیٹسمین محمد حفیظ کو خراج تحسین پیش کیا ہے، کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ کی ضرورت ہے، ان کی موجودگی سے ہماری ٹیم کو تقویت ملتی ہے، تاہم ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ان کا درست فیصلہ ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں حفیظ کو تکنیکی مسائل کا سامنا درپیش تھا،امید ہے وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے اہم مہرہ ثابت ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔