فرانس میں خاتون ٹیچر کے قتل کے الزام میں پاکستانی شخص گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 5 دسمبر 2018
ملزم سے تفتیش جاری ہے، پولیس، فوٹو: فائل

ملزم سے تفتیش جاری ہے، پولیس، فوٹو: فائل

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یونیورسٹی کی خاتون ٹیچر کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق  مشتبہ شخص نے پیرس کے نواحی علاقے میں یونیورسٹی کے باہر ایک خاتون ٹیچر کو قاتلانہ حملے میں ہلاک کردیا تھا، 66 سالہ  مقتولہ مقامی یونیورسٹی میں انگلش کی ٹیچر تھی ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹیچر کے حلق میں چُھرا گھونپ کر اسے  موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ، مشتبہ شخص بھی اسی یونیورسٹی کا سابق طاب علم ہے جس میں مقتولہ پڑھاتی تھیں۔

پولیس نے مشتبہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی  ملزم کے حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں، پولیس کا یہ کہنا ہے کہ ملزم 1981 میں پاکستان میں پیدا ہوا تھا اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔