بینکوں کی عالمی فہرست میں چین پہلے نمبر پر آگیا

این این آئی  منگل 2 جولائی 2013
ایشیائی ممالک میں صرف اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، رپورٹ   فوٹو: فائل

ایشیائی ممالک میں صرف اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، رپورٹ فوٹو: فائل

بیجنگ:  چین کا بینک دنیا بھر کے ایک ہزار بہترین بینکوں کی عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

عالمی بینکوں پر کیے جانے والے سروے کے مطابق دنیا کے 1000 بہترین عالمی بینکوں کی فہرست میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چین پہلے جبکہ جے پی مورگن دوسرے اور بینک آف امریکا تیسرے نمبر پر ہیں۔ سروے کے مطابق پہلے 10 بینکوں میں جگہ بنانے والے برطانیہ کے واحد بینک ایچ ایس بی سی کے سرمائے کی مالیت 151 ارب ڈالر ہوگئی ہے 2008 میں مذکورہ بینک بینکاری شعبے میں دوسرے نمبر پر تھا جو تنزلی کے بعد اب دسویں نمبر پر آ گیا ہے۔ چین کنسٹرکشن بینک اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ سٹی بینک پانچوایں نمبر پر ہے۔

کاروباری جریدے دی بینکر کے مطابق گزشہ کئی برسوں سے یورپی اور امریکی بینک جمود کا شکار ہیں جبکہ چینی بینک معاشی ترقی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ ایشیائی ممالک میں زیادہ کام کرنے والے برطانوی بینک اسٹینڈرڈ چارٹرڈ وہ واحد برطانوی مالیاتی ادارہ ہے جس کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے اور بینک کے منافع میں بھی تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جریدے کے مطابق ایک ہزار بینکوں کی رینکنگ میں چین کے 96 بینک شامل ہیں جبکہ پہلے 10 بینکوں میں بھی چین سے تعلق رکھنے والے 4 بینک شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔