- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
- دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم
- کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری سے اموات؛ حکومتی مشینری سرگرم
- بحران پر قابو پانے کے لیے ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان
- ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، بھارتی ٹیم بالآخر پاکستان پہنچ گئی
- دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا
- سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار؛ کراچی میں بچے اور بزرگ زیادہ متاثر
- پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں نے غداری کی، چوہدری سالک حسین
- یورپ، امریکا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملی
- میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان
- چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق
- امریکی ہائی اسکول کی لائٹیں مسلسل 15 ماہ سے روشن
- کام کا تناؤ ہے تو عطرِ گلاب سونگھئے
- بھارت میں گرفتار پاکستانی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ سامنے آگیا
- بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
ناخن کی تصاویر دیکھ کر خون کی کمی بتانے والی منفرد ایپ

اٹلانٹا کی ایموری یونیورسٹی کے ماہرین نے ناخنوں کی رنگت دیکھ کر انیمیا شناخت کرنے والی ایپ بنائی ہے۔ فوٹو: ٹیکنالوجی ریویو
اٹلانٹا: ناخنوں کی تصاویر دیکھ کر ان کی تجزیہ کرکے انیمیا کی نشاندہی کرنے والی ایک دلچسپ اسمارٹ فون ایپ تیار کرلی گئی ہے۔
جب ہم انیمیا یا خون کی کمی کی عمومی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مریض میں ہیموگلوبِن کم ہے یا پھر خون کے سرخ خلیات معمول سے کم پائے گئے ہیں۔ اس وقت دنیا کی دو ارب آبادی اس کیفیت کی شکار ہے۔ اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو شدید نقاہت ، دل کے امراض اور خصوصاً زچگی میں کئی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔
اٹلانٹا میں واقع ایموری یونیورسٹی کے ولبر لیم نے اسمارٹ فون کے ذریعے خون کی کمی پر غور کیا اور ایک ایپ بنائی ہے جو ناخنوں کی تصاویر دیکھ کر انیمیا کی شناخت میں مدد دیتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ماہرین انسانی جسم پر خاص روشنی ڈال کر ذیابیطس کی شناخت کا نظام کامیابی سے تیار کرچکے ہیں۔
اس سے قبل تحقیق کے بعد ماہرین کہہ چکے ہیں کہ انگلیوں کے ناخنوں کے نیچے کی رنگت سے انیمیا کی قابلِ اعتبار تشخیص کی جاسکتی ہے کیونکہ ناخنوں کے نیچے رنگت کا ذمے دار ہیموگلوبِن ہی ہوتا ہے۔ ناخنوں کی تصویر دیکھ کر ایپ سیکنڈوں میں خون کی کمی کا انکشاف کرتی ہے۔ اس کی پشت پر ہیموگلوبن کے مریضوں کا بہت بڑا آن لائن ڈیٹا بیس ہے اور وہ کسی تصویر کو دیکھ کر اس میں انیمیا کی کامیاب شناخت کرتا ہے۔
ولبر لیم کے مطابق خون کی کمی معلوم کرنے کے لیے کسی ماہر کی ضرورت نہیں رہتی اور یہ کام سیکنڈوں میں ہوجاتا ہے۔ تاہم اس کی بڑے پیمانے پر آزمائش کی ضرورت ہے جس میں اسے بزرگوں ، حاملہ خواتین اور چھوٹے بچوں پر آزمایا جائے گا۔
اگلے مرحلے میں یہ ٹیم آنکھوں اور جلد کو دیکھتے ہوئے جگر کے امراض کی شناخت کے لیے بھی ایک ایپ تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔