موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے اور موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 6 دسمبر 2018
ٹریکر لگنے سے موٹر سائیکل چوری ہونے کے بعد جرائم میں استعمال ہونے سے بچ جائے گی، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ۔ فوٹو: فائل

ٹریکر لگنے سے موٹر سائیکل چوری ہونے کے بعد جرائم میں استعمال ہونے سے بچ جائے گی، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے اور موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ موٹر سائیکلوں میں ٹریکرز لگانے کے لیے کمپنیز اور شوروم مالکان کو پابند کیا جائے گا، موٹر سائیکل میں ٹریکر لگا ہوگا تو ہی محکمہ ایکسائز موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ دیکر رجسٹرڈ کریگی،ٹریکر لگنے سے موٹر سائیکل چوری ہونے کے بعد جرائم میں استعمال ہونے سے بچ جائے گی۔

اویس قادرشاہ نے بتایا کہ مذکورہ فیصلے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔