پی سی بی کا پی ایس ایل کی طرز پر ویمن کرکٹ لیگ شروع کرنے پر غور

زبیر نذیر خان / اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 6 دسمبر 2018
جمعرات کے روز کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں تجاویز اور سفارشات دینے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

جمعرات کے روز کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں تجاویز اور سفارشات دینے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  پی سی بی نے پی ایس ایل کی طرز پر ویمن کرکٹ لیگ  شروع کرانے پر غور شروع کر دیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق ویمن لیگ کا انعقاد بورڈکے ویژن 2022 کا حصہ ہے جبکہ اسے 2021 سے شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، مذکورہ  لیگ مستقبل کی خواتین کرکٹرزکی کھیپ  سامنے لانے کیلیے تیار کردہ روڈ میپ  کا حصہ ہے۔ ویمن کرکٹ لیگ کے حقوق پی ایس ایل کی فرنچائزہی کو دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی ویمن ونگ کے سینئرجنرل منیجر شاہد اسلم  کی نگرانی میں لائحہ عمل کے تحت2022 تک  پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں مکمل طور پر تبدیلی لائی جائے گی، سینئرز کی جگہ نیا ٹیلنٹ شامل کیا جائیگا، اس حوالے سے انڈر17 کی سطح پر اکیڈمی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے،اس منصوبے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ویمن ’اے‘ ٹیم بھی تشکیل دی جائیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔