کوئی مجھے بڑا بیٹسمین نہ بھی سمجھے تو پرواہ نہیں، اسد شفیق

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 6 دسمبر 2018
یونس خان اور مصباح الحق کے بعد اظہر علی اور مجھ پر جو ذمہ داری ہے ہم اسے نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹیسٹ بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

یونس خان اور مصباح الحق کے بعد اظہر علی اور مجھ پر جو ذمہ داری ہے ہم اسے نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹیسٹ بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  اسد شفیق کا کہنا ہے کہ کوئی مجھے بڑا بیٹسمین نہ بھی سمجھے تو پرواہ نہیں۔

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی ان کے بارے میں کیا رائے رکھتا ہے، ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی کھیلیں پاکستان اور ٹیم کیلیے کارکردگی دکھائیں۔

انھوں نے کہا کہ یونس خان اور مصباح الحق کے بعد اظہر علی اور مجھ پر جو ذمہ داری ہے ہم اسے نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔