یاسر شاہ کو ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری کیلیے مزید 1 شکار درکار

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 6 دسمبر 2018
آسٹریلوی کلیری گریمٹ نے یہ سنگ میل 36ٹیسٹ میں عبور کیا تھا۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی کلیری گریمٹ نے یہ سنگ میل 36ٹیسٹ میں عبور کیا تھا۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرنے کیلیے یاسر شاہ کو مزید ایک شکار درکار ہے۔

پاکستانی لیگ اسپنر 33واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں جب کہ گزشتہ روز انہوں نے ٹام لیتھم کو آؤٹ کرتے ہوئے اپنی وکٹوں کی تعداد 199کرلی تاہم اب ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرنے کیلیے یاسر شاہ کو مزید ایک شکار درکار ہے۔

یاد رہے کہ کلیری گریمٹ کا یہ ریکارڈ 82سال سے نہیں ٹوٹ سکا،روی چندرن ایشون37 جبکہ ڈینس للی اور وقار یونس38،38 میچز میں 200وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کلیری گریمٹ نے یہ سنگ میل 36ٹیسٹ میں عبور کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔