وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب 20 نکاتی ایجنڈا تیار

وزرا کارکردگی، فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا، دورہ قطر پر مشاورت ہوگی۔


سہیل چوہدری December 06, 2018
گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا معاملہ بھی ایک بار پھر ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔ فوٹو:فائل

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (جمعرات کو) طلب کر لیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غورہوگا، گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے کا معاملہ بھی ایک بار پھر ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم آئندہ کے لائحہ عمل سے کابینہ کو آگاہ اور دورہ قطر کے بارے میں مشاورت کریں گے، اس کے علاوہ کابینہ اپنے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے