سونے کی قیمتوں میں اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعرات 6 دسمبر 2018
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 64 ہزار 350روپے سے بڑھ کر 64ہزار550روپے ہو گیا۔ فوٹو: فائل

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 64 ہزار 350روپے سے بڑھ کر 64ہزار550روپے ہو گیا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: عالمی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت کم ہو گئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں3ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1237ڈالر ہو گئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 64 ہزار 350روپے سے بڑھ کر 64ہزار550روپے ہو گیا۔

اسی طرح171روپے کے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت 55ہزار341روپے ہو گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔