ملالہ کے ساتھ طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی شازیہ بھی برطانیہ پہنچ گئی

ایکسپریس ڈیسک  منگل 2 جولائ 2013
شازیہ ان لڑکیوں میں شامل تھی جو طالبان کے حملے کے بعد اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئی تھیں فوٹو : فائل

شازیہ ان لڑکیوں میں شامل تھی جو طالبان کے حملے کے بعد اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئی تھیں فوٹو : فائل

لندن: پاکستان میں طالبان کے حملوں میں زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی کی سہیلی بھی برطانیہ پہنچ گئی ہے۔

شازیہ ان لڑکیوں میں شامل تھی جو طالبان کے حملے کے بعد اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئی تھیں اور تعلیم جاری رکھنا ناممکن ہوگیا تھا۔

برطانیہ نے شازیہ کو اسٹوڈنٹ ویزا دیا ہے،  برمنگھم ائرپورٹ پر شازیہ کا استقبال اس کی سہیلی ملالہ نے خود کیا جس کے بعد اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گورڈن براؤن نے شازیہ سے ملاقات کی، شازیہ کا کہنا تھا کہ اس کا خواب ہے کہ وہ ڈاکٹر بن کر پاکستان لوٹیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔