امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ؛ 4 طالبان رہنما بھی پاکستان میں موجود

ویب ڈیسک  جمعرات 6 دسمبر 2018
زلمے خلیل زاد رواں ماہ اسی سلسلے میں قطر جائیں گے فوٹو: فائل

زلمے خلیل زاد رواں ماہ اسی سلسلے میں قطر جائیں گے فوٹو: فائل

 واشنگٹن / دوحا: امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ اسلام آباد؛ 4 طالبان رہنما بھی پاکستان میں موجود امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ اسلام آباد کے دوران 4 طالبان رہنما بھی پاکستان میں موجود تھے۔

امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد 4 دسمبر کو اسلام آباد پہنچے تھے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران انہوں نے ملک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے قطر میں قائم افغان طالبان کے دفتر ایک اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی کے دورہ کے دوران افغان طالبان کے 4 رہنما بھی اسلام آباد میں موجود تھے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے افغان طالبان اہلکار کے حوالے سے ہی کہا ہے کہ ان چاروں رہنماؤں میں طالبان کے سعودی عرب میں سابق سفیر شاہ الدین دلاور، صوبہ لوگر کے سابق گورنر ضیاء الرحمان مدنی، سابق سفارت کار سہیل شاہین اور صلاح حنفی شامل ہیں۔ تاہم ان رہنماؤں کا یہ دورہ ذاتی نوعیت کا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کا مزید کہنا ہے کہ طالبان رہنما کا یہ دورہ قطر میں ہونے والی مزید بات چیت کی تیاریوں کا حصہ ہوسکتا ہے کیونکہ زلمے خلیل زاد رواں ماہ اسی سلسلے میں قطر جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔