لاہور میں کسان اتحاد کے حکومت سے مذاکرات کامیاب دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کسان اتحاد کا مطالبات کے حق میں ملتان روڈ پر 2 روز سے دھرنا جاری تھا


ویب ڈیسک December 06, 2018
مطالبات کی منظوری کےلئے اگر ہمیں دس روز بھی دھرنا دینا پڑا تو دیں گے، مظاہرین فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پنجاب بھر کے کسانوں نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ملتان روڈ پر 2 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر سے آنے والے کسانوں نے گزشتہ روز لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کیا تھا جو آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ احتجاج کے باعث ملتان روڈ بند رہا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سورج ڈھلتے ہی حکومت وفد اور کسان اتحاد کے مذاکرات ہوئے جو کامیاب رہے، مذاکرات کے بعد کسان اتحاد نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوررہے ہیں اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

احتجاج کرنے والے کسانوں کا کہنا تھا کہ حکومت کھاد اور بجلی کے نرخوں میں کمی کرے، کسانوں سے گنا خریدا جائے تاکہ گندم کی فصل کی بروقت کاشت ہوسکےاور کسانوں کے خلاف درج مقدمات ختم کئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں