امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 6 دسمبر 2018
 40 سالہ شورش کے خاتمے سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہوں گے، اعلامیہ ۔ فوٹو : فائل

40 سالہ شورش کے خاتمے سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہوں گے، اعلامیہ ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مفاہمتی عمل کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان مستقبل میں کبھی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم، وزیر خارجہ، سیکرٹری خارجہ، آرمی چیف اور متعدد سفیروں سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے امریکی عزم کو دہرایا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مفاہمتی عمل کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان مستقبل میں کبھی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، 40 سالہ شورش کے خاتمے سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہوں گے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد دورہ مکمل کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے کابل روانہ ہوگئے، یہ ان کا دوسرا دورہ پاکستان تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔