- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
کوئی اور ملک پاکستان جیسے حالات کا شکار ہوتا تو اس کا بچ نکلنا مشکل تھا، فواد چوہدری

عمران خان کی ترجیح عوام کو غربت سے نجات دلانا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل
لندن: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 1980 سے تباہ کن حالات کا سامنا رہا ہے تاہم کوئی اور ملک ایسے حالات کا شکار ہوتا تو اس کا بچ نکلنا مشکل تھا۔
لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹیڈیز سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جسے دنیا پوری طرح جان نہیں سکی، پاکستان کو 1980 سے تباہ کن حالات کا سامنا رہا، کوئی اور ملک ایسے حالات کا شکار ہوتا تو اس کا بچ نکلنا مشکل تھا، پاکستان ان تمام چیلنجز سے نبرد آزما ہو کر مسلم ممالک اور تیسری دنیا میں جدید ملک بن کر سامنے آیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کا قیام پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی کا مظہر ہے، پاکستان تحریک انصاف کا اقتدار میں آنا معاشرے کے متوسط طبقے کا بدعنوانی اور اسٹیٹس کو کے خلاف انقلاب ہے۔ عمران خان کی ترجیح عوام کو غربت سے نجات دلانا ہے، موجودہ حکومت کی پالیسیاں اسی مقصد کے حصول کے لئے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام ادارے فعال اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے انجام دے رہے ہیں، سول اور عسکری اداروں میں شاندار ہم آہنگی ہے، پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔
مسئلہ کشمیر سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ خطہ اراضی کا نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے، ہم انتظار میں ہیں کہ بھارت کشمیر پر اپنے نقطہ نظر کا دوبارہ جائزہ لے، کرتار پور راہداری کے افتتاح سے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی، امید ہے کہ ایک دن پاکستانی مسلمانوں کو اجمیر شریف کی درگاہ پر جانے کی اجازت ملے گی۔
پاک امریکا تعلقات پر وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا عالمی طاقت ہے اور ہم امریکا کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، امریکی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو خط اور افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم سے ملاقات اس کا ثبوت ہے، وزیراعظم پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے بہترین تجویز پیش کی۔
پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سی پیک ایک اہم ترین اقتصادی منصوبہ ہے، یورپی یونین سمیت دیگر ممالک سی پیک کے نتیجے میں سامنے آنے والے اقتصادی مواقع سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے منصب سنبھالنے کے بعد سعودی عرب اور چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندی اور وسعت ملی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔