صوبوںکوپانی کوٹے کے مطابق دیاجارہا ہے، ترجمان ارسا

نمائندہ ایکسپریس  منگل 2 جولائی 2013
پنجاب کو ایک لاکھ 34ہزار 300،سندھ کو 195000،بلوچستان کو 14000جبکہ خیبرپختونخواکو 3600 کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔  فوٹو: فائل

پنجاب کو ایک لاکھ 34ہزار 300،سندھ کو 195000،بلوچستان کو 14000جبکہ خیبرپختونخواکو 3600 کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح1504.98فٹ اور منگلا ڈیم میں1185.15 فٹ ہوگئی۔

پیر کو ارسا کی طرف سے جاری اعداد وشمارکے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2لاکھ24 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ60ہزارکیوسک ہے۔منگلا ڈیم میں آمد 45ہزار347 کیوسک اور اخراج 15ہزارکیوسک رہا۔دریں اثنا آئی این پی کے مطابق ارسا ترجمان خالد ادریس رانا نے کہا ہے کہ تمام صوبوںکوکوٹا اور طلب کے عین مطابق پانی فراہم کیا جارہا ہے۔بارشوں اورگلیشیئرز پگھلنے سے پانی کی صورتحال میں بہتر ہوئی ہے،اب بھی ڈیمزمیں نصف سے زائد پانی ذخیرہ کرنیکی صلاحیت موجود ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم کے حوالے سے گزشتہ روز شائع ہونے والی خبریں درست نہیں۔ پنجاب کو طلب اورکوٹہ کے مطابق ایک لاکھ 34ہزار 300،سندھ کو 195000،بلوچستان کو 14000جبکہ خیبرپختونخواکو 3600 کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔