- ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا، حفیظ نے لب کشائی کردی
- بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال
- کمر درد کے اسباب اور احتیاطی تدابیر
- پھل، قدرت کا فرحت بخش تحفہ
- بابراعظم کی دوبارہ کپتانی؛ حفیظ کو ٹیم میں گروپنگ کا خدشہ ستانے لگا
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- اپنے دفاع کیلیے جو ضروری ہوا کریں گے ، اسرائیل
- ہر 5 میں سے 1 فرد جگر کی چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے، تحقیق
- واٹس ایپ نے چیٹ فلٹر نامی نیا فیچر متعارف کرادیا
- خاتون کا 40 دن تک صرف آرنج جوس پر گزارا کرنے کا تجربہ
- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی20 ورلڈکپ: کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی عہدے سے مستعفی
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ میں نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے، وزیراعظم کو ملاقات میں بتایا کہ ان حالات میں کام نہیں کرسکتا، اخلاقی برتری کے لیے استعفیٰ دیا ہے اور وزیراعظم نے بات مان کر استعفیٰ قبول کرلیا ہے جب کہ اب کسی قلمدان کے بغیر اپنا کیس لڑوں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اعظم سواتی کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کو ہٹا دیا گیا
واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی کا تنازعہ اپنے فارم ہاوٴس کے قریب خیمہ بستی میں مقیم چند افراد سے چل رہا تھا، اعظم خان سواتی کے گارڈز اور ان کے درمیان جھگڑا بھی ہواتھا۔ وفاقی وزیر کا خیمہ بستی میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کے لئے آئی جی اسلام آباد پر شدید دباوٴ تھا، جس کی وجہ سے جان محمد نے اعظم سواتی کا فون اٹینڈ کرنا ہی چھوڑ دیا تھا۔
چند روز قبل فون اٹینڈ نہ کرنے پر اعظم خان سواتی نے وزیر اعظم عمران خان کو سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کے رویے کے خلاف شکایت کی اور نتیجتاً آئی جی اسلام آباد کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : چیف جسٹس نے وزیراعظم کے زبانی حکم پر کیا گیا آئی جی کا تبادلہ روک دیا
دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے وزیراعظم عمران خان کے زبانی حکم پر آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ روکتے ہوئے واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور تحقیقات کے لیے جی آئی ٹی تشکیل دی تھی جس نے اپنی رپورٹ میں اعظم سواتی کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔