- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
مادھوری ڈکشٹ کی سیاست میں انٹری
ممبئی: بھارتی حکمران جماعت بی جے پی بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کو 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں میدان میں اتارنے پرغور کررہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر لیڈرکا کہنا ہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں بھارتی شہر پونے کی لوک سبھا سیٹ سے امیدواروں کے حتمی ناموں کی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہے۔
بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ ہماری سیاسی جماعت اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں مادھوری ڈکشٹ کو اپنے امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتارنے پر غورکررہی ہے، بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے پونے لوک سبھا کے حلقے کے لیے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بالکل موزوں امیدوار ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال جون میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے چیف امیت شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے ان کے گھر پر ملاقات کی تھی جہاں انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حکومت کی کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے بی جے پی کی حمایت کرنے کے لیے کہا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔