اعظم سواتی نے انتہائی عمومی تحقیقات پر بھی استعفیٰ دے دیا، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  جمعرات 6 دسمبر 2018
فواد چوہدری نے اعظم سواتی کے اقدام کو خود احتسابی کے کلچر میں نئے پاکستان کا نیا رخ قرار دیا (فوٹو: فائل)

فواد چوہدری نے اعظم سواتی کے اقدام کو خود احتسابی کے کلچر میں نئے پاکستان کا نیا رخ قرار دیا (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اعظم سواتی وہ دوسرے وزیر ہیں جنہوں نے انتہائی عمومی تحقیقات پر بھی استعفی دے دیا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے اعلان پر فواد چوہدری نے ردعمل  میں ٹوئٹ کیا جس میں انہوں ںے اعظم سواتی کے اقدام کو خود احتسابی کے کلچر میں نئے پاکستان کا نیا رخ قرار دیا۔

وزیر اطلاعات نے لکھا کہ اس ملک میں سزا یافتہ لوگ بھی عہدوں سے چمٹے رہتے تھے تاہم عمران خان نے خوداحتسابی کا جو کلچر سیاست میں متعارف کرایا اس کی مثال انتہائی جدید جمہوری ممالک میں ہی ملتی ہے اور یہی روایات نئے پاکستان کا نیا رخ ہیں۔

یہ پڑھیں: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی عہدے سے مستعفی

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اعظم سواتی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ میں نے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے، وزیراعظم کو ملاقات میں بتایا کہ ان حالات میں کام نہیں کرسکتا، اخلاقی برتری کے لیے استعفیٰ دیا ہے، وزیر اعظم نے بات مان کر استعفیٰ قبول کرلیا ہے جب کہ اب کسی قلمدان کے بغیر اپنا کیس لڑوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔