اتحادی فوج کے انخلا سے جمہوریت کی نئی راہ کھلے گی،افغان تھنک ٹینک

آن لائن  منگل 2 جولائی 2013
نئی نسل مستقبل سے پر امید ہے، 2014کے بعد سیکیورٹی پر بعض افغانیوں کو شدید تحفظات ہیں.  فوٹو اے ایف پی

نئی نسل مستقبل سے پر امید ہے، 2014کے بعد سیکیورٹی پر بعض افغانیوں کو شدید تحفظات ہیں. فوٹو اے ایف پی

کابل: افغان تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ افغانستان کی نئی نسل زیادہ سمجھدار، پڑھی لکھی اور باشعور ہونے کے علاوہ یقینی طور پر طالبان سے احتساب کی خواہشمند ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد اکبر نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ 2014 میں اتحادی افواج کے انخلا کے بعد سیکیورٹی کے حوالے سے اگرچہ بعض افغانیوں کو شدید تحفظات ہیں تاہم یہ انخلا تحفظات کے ساتھ ساتھ ملک میں ایک نئی جمہوریت کیلیے بھی کئی مواقع پیدا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی نئی نسل ماضی کی نسبت زیادہ باشعور اور تعلیم یافتہ ہے جو نہ صرف جمہوری شعور رکھتی ہے بلکہ اپنے مستقبل کے حوالے سے پر امید بھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔