کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے، آرمی چیف

ویب ڈیسک  جمعرات 6 دسمبر 2018
ملک کو ایک ایک اینٹ لگاکر دوبارہ بنا رہے ہیں، آرمی چیف، فوٹو: فائل

ملک کو ایک ایک اینٹ لگاکر دوبارہ بنا رہے ہیں، آرمی چیف، فوٹو: فائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایسا بہتر ملک چاہتے ہیں جہاں کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنا رہے ہیں، جہاں آئین کے مطابق قانون کی بالادستی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اقربا پروری کے عدالتی ریمارکس پر دکھ ہوا، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی ایم وہ حد عبور نہ کرے کہ ہمیں رٹ قائم کرنی پڑے، ترجمان پاک فوج

آرمی چیف نے کہا کہ ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں طاقت کے استعمال کا استحقاق ریاست کے پاس ہو، جس کے لیے کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔

واضح رہے کہ  میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں ملکی سیکورٹی ، داخلی و سرحدی  صورتحال، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور امن و امان سے متعلق سمیت دیگر امور پر سوالات کے جواب دیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔