اسپین میں ’پاپ کارن ساحل‘ سیاحوں میں تیزی سے مقبول

ویب ڈیسک  جمعـء 7 دسمبر 2018
اسپین کے کینری جزائر میں واقع ایک جزیرے کے ساحل پر موجود پاپ کارن نما پتھر پوری دنیا کے لیے حیران کن ہیں (فوٹو: فائل)

اسپین کے کینری جزائر میں واقع ایک جزیرے کے ساحل پر موجود پاپ کارن نما پتھر پوری دنیا کے لیے حیران کن ہیں (فوٹو: فائل)

میڈرڈ: اسپین خوبصورت جزائر کا مرکز ہے یہاں کینری جزائر میں شامل دوسرا سب سے بڑا جزیرہ ’فورت ایون تیورا‘ (Fuerteventura) اپنے حسن کی وجہ سے مشہور ہے لیکن اس کی وجہ شہرت یہ بھی ہے کہ یہاں مٹی کے ذرات پر پاپ کارن کا گمان ہوتا ہے۔ اس مقام پر سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور سب ساحل کو دیکھتے ہیں اسے ’پاپ کارن ساحل‘ قرار دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہاں لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں نظر آنے والے پاپ کارن حقیقت میں مردہ مرجانی چٹانوں کے ٹکڑے ہیں جو پاپ کارن جیسے لگتے ہیں۔ یہاں سے کچھ دور لوگ دھوپ سینکتے اور نہاتے نظر آتے ہیں تاہم پاپ کارن والے ساحل پر ننگے پیر چلنا تکلیف دہ ہوتا ہے اس کے باوجود لوگ اسے دیکھنے ضرور آتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو کے بعد پاپ کارن ساحل پوری دنیا میں مشہور ہوچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔