سیکیورٹی خدشات،لاہورسمیت پنجاب کے تمام بڑے شہرحساس قرار

نمائندہ ایکسپریس  منگل 2 جولائ 2013
سرکاری املاک، اہم شخصیات، عبادت گاہوں کی سیکورٹی اپ گریڈ کرنے کے احکام جاری.
  فوٹو: فائل

سرکاری املاک، اہم شخصیات، عبادت گاہوں کی سیکورٹی اپ گریڈ کرنے کے احکام جاری. فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے کوئٹہ اور پشاور میں حالیہ دہشت گردی کے نا خوشگوار واقعات کے تناظر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سامنے لائے گئے۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی محکمہ داخلہ نے لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں کو حساس قرار دیتے ہوئے سرکاری املاک، اہم سیا سی و دینی شخصیات،

سرکاری ٹرانسپورٹ ،غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی انتظامات کوروزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کرنے ، تھانوں کی سطح پر سرپرائز چیکنگ اور گشت کے معاملات کو بہتر بنانے کے احکام جاری کر دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔