- مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شرجیل دم توڑ گیا
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، پہلی بار انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
فلم ’سمبا‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول

فلم ’سمبا‘ رواں سال 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور سارا علی خان کی فلم ’سمبا‘ کا پہلا گانا ’ آنکھ مارے‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے لگا۔
معروف فلم ساز کرن جوہر نے ٹوئٹر پر فلم ’سمبا‘ کے پہلے گانے ’آنکھ مارے‘ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پارٹی سیزن کا پارٹی گانا ہے۔
فلم کا جاری کردہ گیت ’آنکھ مارے‘ 1996ء میں ریلیز ہونے والے مشہور گیت کا ری میک ہے جس میں ایک بار پھر کمار سانو نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور اُن کا ساتھ نیہا کاکڑ اور میکا سنگھ نے دیا ہے۔
ویڈیو کی منفرد بات یہ ہے کہ ویڈیو میں رنویر سنگھ اور سارا علی خان کے علاوہ فلم ’گول مال‘ کے تمام اداکار بھی رقص کرتے دکھائی دیئے ہیں جس کی موسیقی تنشک باغچی نے ترتیب دی ہے۔
گیت ’آنکھ مارے‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 3 منٹ اور 22 سیکنڈ کی ویڈیو کو محض ایک دن میں 17 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
یہ پڑھیں: رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری
کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے روہٹ شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ اور سارا علی خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم رواں سال 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔