ڈی جی خان میں دہشت گردوں کی رینجرز ٹیم پر فائرنگ، کرنل اور سپاہی زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 6 دسمبر 2018
فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا، آئی ایس پی آر :فوٹو:فائل

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا، آئی ایس پی آر :فوٹو:فائل

ڈیرہ غازی خان: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ پنجاب رینجرز کا کرنل ایوب اور سپاہی ریحان زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں نے رینجرز کی ٹیم پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز کا  کرنل ایوب اور سپاہی ریحان زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز کی ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورعلاقے کر گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔