دبئی؛ بھارتی گلوکار میکا سنگھ برازیلین خاتون کو ہراساں کرنے پر زیر حراست

ویب ڈیسک  جمعرات 6 دسمبر 2018
گلوکار کو قابل اعتراض اور نازیبا تصاویر بھیجنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

گلوکار کو قابل اعتراض اور نازیبا تصاویر بھیجنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

ابو ظبی: معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو دبئی پولیس نے برازیلین خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

دبئی کے مرقبات پولیس اسٹیشن میں 17 سالہ برازیلین لڑکی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ گلوکار میکا سنگھ نے انہیں نازیبا اور غیر اخلاقی تصاویر بھیجی ہیں جس کے بعد دبئی پولیس نے گلوکار کو رات تین بجے گرفتار کرلیا۔

میکا سنگھ کی ٹیم کے ممبر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میکا سنگھ ایک کنسرٹ کی غرض سے ابوظبی میں موجود تھے جہاں ایک لڑکی کی جانب سے قابل اعتراض اور نازیبا تصاویر بھیجنے کے الزام کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے جہاں اُن سے سوال جواب کیے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔